راولپنڈی بے نظیرایئرپورٹ پر انٹرنیٹ سسٹم ڈاؤن کے سبب پروازیں منسوخ

73

انٹرنیٹ سسٹم ڈاؤن ہونےکے سبب پاکستان کے شہر راولپنڈی میں بے نظیر ایئرپورٹ پر 8 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

زرائع کے مطابق عالمی سطح پر انٹرنیٹ کیبل میں خرابی کے باعث بے نظیر ایئر پورٹ راولپنڈی کا انٹرنیٹ سسٹم ڈاؤن ہوگیا اوربےنظیر بھٹو ایئرپورٹ پر 8 پاکستانی وبین الاقوامی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

فلائٹ انکوائری کے مطابق بے نظیر بھٹو ایئرپورٹ پر منسوخ کی گئی پروازوں میں اسلام آباد سے دبئی جانے والی نجی پرواز پی اے 210 اور مانچسٹر جانے والی پاکستانی پرواز 701 بھی شامل ہے۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق بھارت سے فرانس جانے والی کیبل میں جدہ کے قریب تکنیکی خرابی اب تک دور نہ کی جاسکی ہے جس کی وجہ سے پاکستان بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار معمول پر نہ آسکی۔

کیبل میں خرابی کے باعث مختلف ایئرپورٹز پرفلائٹ شیڈول متاثر ہوئے جبکہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کو بھی شدید دشواری کا سامنا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ انٹرنیٹ اسپیڈ میں آج قدرے بہتری کا امکان ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here