پنجگور میں مادری زبانوں کے عالمی دن کے مناسبت سے تقریب کا انعقاد

408

نیشنل اکیڈمی پنجگور کے زیر اہتمام زبانوں کے عالمی دن کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شعراء، ادباء، قلمکار و دیگر نے شرکت کی۔

تقریب میں نیشنل اکیڈمی کے صدر برکت مری، غنی گنوک، شکور رحمت، مختار واھگ، نسیم بلوچ، ظہیر شاہ، وفا صابر، ایاز، استاد انور، نصیر شہزاد، عبیداللہ، فراز اور دیگر نے مادری زبانوں کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ زبانوں کے عالمی دن منانے کا مقصد اپنی مادری زبان کی تحفظ ہے دنیا کا کسی بھی انسان کی پہچان اس کی زبان ہوتی ہے۔ دنیا میں تقریباً 7000 ہزار کم و بیش زبانیں بولی و سمجھی جاتی ہے ان میں کئی زبانیں بولی جاتی ہیں لیکن تحریر میں نہیں آتے ہیں اور ان میں 6000 ہزار زبانیں ختم ہونے کے قریب ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جن قوموں نے اپنی زبانوں کی پاسداری نہیں کی ہیں وہ ختم ہوچکے ہیں۔ 21 فروری کا عالمی دن بنگلہ دیش کے جدوجہد کے بعد سامنے آیا جس کے باعث اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو نے اسے باقاعدہ طور پر عالمی دن کے طور پر منانے کا اعلان کیا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ نیشنل اکیڈمی پنجگور نے بھی اپنی مادری زبان کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے مقصد کے تحت آج کی تقریب منعقد کی۔

تقریب کے آخر میں ڈپٹی کمشنر پنجگور شفقت انور شاہوانی کی جانب سے گذشتہ ماہ سال نو پروگرام کے مد میں ملنے والے رقم کو گلوکاروں میں تقسیم کی گئی۔