سیندک پروجیکٹ ملازمین ماہانہ الاونس سے محروم

121

مختلف طریقوں سے ملازمین کو الاونس سے محروم کیا جارہا ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سیندک پروجیکٹ کے ملازمین ماہانہ الاونس کٹوتی سے پریشانی کا شکار ہیں۔

پروجیکٹ کے ملازمین کے احتجاج کے باعث ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا لیکن ماہانہ پرفارمنس کے نام پر کٹوتی کی جارہی ہے۔

ملازمین کا کہنا ہے کہ احتجاج کے بعد تنخواہوں میں 25 ڈالر اضافہ کیا گیا لیکن ماہانہ پرفارمنس کے نام پر 8 سے 10 ڈالر کٹوتی کی جاتی ہے

یہ بھی پڑھیں: سیندک پروجیکٹ کے اکثر ملازمین مختلف بیماریوں میں مبتلا

ملازمین کا کہنا ہے کہ جب ملازمین حقوق کے لیے احتجاج کرتے ہیں تو انتظامیہ کے علاقائی آفیسران وقتی طور پر مطالبات منظور کرتے ہیں لیکن بعد ازاں مختلف طریقوں سے حقوق سلب کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ چینی کمپنی اور بعض مقامی منظور نظر آفیسروں کا سیندک پروجیکٹ میں مقامی ملازمین کے ساتھ انتہائی غیر منصفانہ ہے جس کے بارے میں بارہا احتجاج بھی کیا گیا ہے ۔