سبی : پولیس تھانے پر حملہ

188

علاقے میں زور دار دھماکوں کی آواز دور تک سنائی دی جس کے سبب لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع سبی میں مسلح افراد کیجانب سے پولیس تھانے پر حملہ کیا گیا۔

حملہ سبی کے علاقے چانڈیو میں ہوا ۔

یاد رہے اس سے قبل بھی سبی میں ریاستی اداروں کو مسلح تنظیموں کی جانب سے نشانہ بنانے کے واقعات پیش آتے رہے ہیں جن میں اکثر اوقات فرنٹیئر کور بلوچستان کو حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ بلوچ مسلح تنظیموں کی جانب سے پولیس کو بھی رکاوٹ بننے کے نتیجے میں مسلح کاروائیوں کے نشانہ بننے کی دھمکی دی جاچکی ہے۔

گذشتہ ماہ  بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے گشگور میں مسلح افراد نے لیویز کیمپ پر قبضہ کر کے وہاں اہلکاروں کو گرفتار کرکے ان کا اسلحہ اپنے ساتھ لے گئے تھے اور اس واقعے کی ذمہ داری بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ حملے میں لیویز فورس کے 30 بندوقوں سمیت دو گاڑیوں، اشیاء خورد و نوش اور بڑی تعداد میں بندوقوں کی گولیوں کو ضبط کیا گیا۔

سبی میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔