بولان میں پاکستانی فوج کی نقل و حرکت میں اضافہ

685
فائل فوٹو

بلوچستان کے علاقے بولان کے گردنواح میں پاکستان فوج کے نقل و حرکت میں اضافہ ہوا ہے۔ مقامی افراد کے مطابق فورسز کی بڑی تعداد کو دیکھا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بولان مرکزی شاہراہ پر متعدد گاڑیوں پر مشتمل پاکستان فوج کے قافلوں کو دیکھا گیا جبکہ سبی سے فورسز نے متعدد علاقہ مکینوں کے گاڑیوں کو ضبط کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ عام گاڑیوں کو بھی فورسز اپنے آمدورفت کیلئے استعمال کررہے ہیں۔

علاقے میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کے خدشے کا اظہار کیا جارہا ہے۔ گذشتہ دنوں مختلف مقامات پر جاسوس طیاروں کی پروازیں بھی دیکھنے میں آئی تھی۔

بولان کے علاقے مچھ میں 29 فروری کی رات بلوچ لبریشن آرمی نے ایک شدید نوعیت کے حملے میں پاکستان فوج کے ہیڈکوارٹر سمیت سرکاری تنصیبات کو بیک وقت نشانہ بنایا تھا۔

تنظیم نے مچھ شہر کو دو روز تک اپنے کنٹرول میں رکھا جبکہ اس حملے کو “بی ایل اے – آپریشن درہ بولان” کا نام دیا گیا تھا۔