سبی میں دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔ بی آر جی

305

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ بی آر جی کے سرمچاروں نے گزشتہ شب بلوچستان کے ضلع سبی میں پاکستانی فوجی کینٹ کے قریب سرکاری حمایت یافتہ انور آرائیں کے ٹھکانے پر دستی بم سے حملہ کیا۔ دھماکے کی نتیجے میں سکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ہم تمام سرکاری حمایت یافتہ لوگوں کو تنبیہہ کرتے ہیں کہ وہ بلوچ قوم دشمنی سے دور رہیں وگرنہ ہم کسی بھی وقت انکو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ہمارے اس طرح کی کارروائیاں بلوچستان کے آزادی تک جاری رہے گی۔