کوئٹہ: وزیر اعظم کی آمد، تعلیمی ادارے بند

158

کوئٹہ میں وزیر اعظم کی آمد کے موقع پر تعلیمی ادارے 2 دن کیلئے بند

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونیوالی اطلاعات کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی آمد کے موقع پر بلوچستان کے دارلحکومت شہر کوئٹہ میں تعلیمی ادارے دو دن تک بند کرنے کی نوٹیفکیشن جاری کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی کوئٹہ آمد کے باعث زرغون روڈ اور ایئر پورٹ روڈ پر 4 نجی ادارے بند کرنے کے احکامات موصول ہوئے ہیں، بند کیے جانے والے تعلیمی اداروں میں سینٹ فرانسس گرامر، کانونٹ، سیکرڈ ہارٹ اور ورلڈ رنیس اسکول شامل ہیں۔

جبکہ اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چاروں تعلیمی ادارے وی وی آئی پی موومنٹ کے باعث بند کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی وزیر اعظم اپنے دورے کے موقع پر نامکمل کوئٹہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پروجیکٹ کی تختی کا افتتاح کریں گے، اس کے علاوہ وہ کوئٹہ میں قائم نیشنل انکیوبیشن سینٹر کا بھی افتتاح کریں گے۔