گوادر میں فورسز کی گاڑی پر بارودی سرنگ کا حملہ ۔
حملے میں متعدد اہلکار ہلاک ۔
دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے تنک کور گوادرکے علاقے میں فورسز کی گاڑی پر بارودی سرنگ سے حملہ کیا ۔
حملے میں گاڑی مکمل تباہ ہوگئی ، اور گاڑی سوار متعدد اہلکار ہلاک ہوگئے ۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے گوادر میں نام نہاد ایکپسو کے نام پہ ایک تجارتی میلہ منعقد کیا گیا اور یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا جب گوادر میں چین سمیت متعدد ممالک کے سرمایہ کار جمع ہیں ۔
تاہم ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری کسی مسلح گروپ نے قبول نہیں کی ہے