حب، تربت اور کوئٹہ مظاہروں میں شرکت کریں۔ لواحقین بی بی رشیدہ زہری

400

تین فروری کو کوئٹہ سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ بلوچ خاتون بی بی رشیدہ اور محمد رحیم زہری کے لواحقین نے بلوچ قوم اور انسان دوستوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حب چوکی ، کوئٹہ اور تربت مظاہروں میں شرکت کریںاور باہر نکل کر اپنی بہن اور ننگ ناموس کے لئے آواز اٹھائیں۔

واضح رہے کہ کل بروز اتوار کو سول سوسائٹی تربت جبکہ لواحقین کی جانب سے حب چوکی اور 14 فروری کو کوئٹہ میں مظاہرے ہونگے۔

لواحقین نے کہا کہ آج ایک بلوچ بیٹی ٹارچر سیلوں میں بند ہے اسکی کمسن معصوم بچے ماں کے لیے ترس کر رو رو کر بیمار پڑھ چکے ہیں۔

دریں اثنا سماجی رابطے کی ویب ٹوئیٹر پر #SaveZehriFamly کے ہیش ٹیگ سے بلوچ سوشل میڈیا ایکٹوٹس کی کمپئن جاری ہے جس میں بلوچ، سندھی اور پشتون ایکٹویٹس حصہ لیتے ہوئے بلوچ خاتون اور اسکی شوہر کی جبری لاپتہ کی مذمت کرتے ہوئے انہیں بازیاب کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔