بولان و آس پاس کے علاقوں میں فورسز کا آپریشن تیسرے روز بھی جاری ۔
دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے کے مطابق بولان کے مختلف علاقوں سانگان، سنجاول، غربوغ، کٹ، کمان، شاہرگ، و ہرنائی میں فورسز کا آپریشن تیسرے روز بھی جاری ہے ۔
ایسے اطلاعات بھی موصول ہوئیں ہیں کہ فورسز نے مارگٹ، انڈس کا محاصرہ کرکے عام بلوچ چرواہوں کے گھروں کو آگ لگا کر انہیں گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے جارہے ہیں
واضح رہے کہ بولان میں فورسز نے گذشتہ طویل عرصے سے بلاناغہ اپنی آپریشن جاری رکھا ہوا ہے ۔ اور حالیہ آپریشن جو کہ گذشتہ تین روز سے جاری ہے ، اس میں درجنوں لوگ گرفتاری کے بعد لاپتہ ہوچکے ہیں ۔