شاہرگ میں پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو بم حملے میں نشانہ بنایا – بی ایل اے

434

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے سرمچاروں نے ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں ایک بم حملے میں قابض پاکستانی فوج کے تین اہلکاروں کو زخمی کردیا۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے دشمن فوج کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں کو شاہرگ کے علاقے گیلانی میں اس وقت نشانہ بنایا جب کم از کم پانچ دشمن اہلکار سڑک سے گذر رہے تھے، دھماکے کی زد میں آنے سے تین اہلکار زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ ہماری جدوجہد آزاد وطن کے حصول تک جاری رہیگی۔