علاقے کو جرائم پیشہ گروہ سے پاک کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ بلیدہ جرگہ

217

بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ میں آج کلکشان سکول الندور میں کل کے ناخوشگوار واقعہ پر علاقہ عمائدین و پرائیوٹ سکولز کے سربراہاں کا ایک مشترکہ جرگہ منعقد ہوا-

جرگے میں کلکشان سکول کو جلانے کی پُر زور مذمت کی گئی اور واقعہ میں ملوث نادیدہ قوتوں کو بے نقاب کرنے کا عہد کیا گیا۔

اس موقع پر عمائدین نے کہا کہ جرگہ میں علاقے کے عوام مخلتف سیاسی و سماجی شخصیات علاقہ عمائدین اور تمام طبقہ فکر لوگوں نے بھرپور شرکت کرکے یہ ثابت کیا کہ بلیدہ زامران کو جرائم پیشہ عناصر کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے بلکہ ہمیں مشترکہ عہد کرنا ہوگا ایسے مذموم عزائم کے پیچھے کوئی بھی ہاتھ ہو انکو بے نقاب کرنا ہمارا فرض بنتا ہے تاکہ آئندہ کوئی بھی جرائم پیشہ عناصر اپنی منفی سرگرمیوں، سماجی برائیوں کو دوام دینے اور تعلیم جیسے مقدس پیشے پر حملہ آور ہونے سے پہلے ہزار مرتبہ سوچ لیں کہ ہمارے پرُامن اور بھائی چارگی کے ماحول میں کسی مجرمانہ عمل کی گنجائش نہیں اگر کوئی اپنے سماج دشمن سرگرمیوں کو جاری رکھ کر علاقے میں بدامنی، افراتفری، چوری چکاری کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے تو علاقہ عوام مشترکہ طور پر ایسے عوامل کی روک تھام اور انہیں معاشرے کے بدترین گھناؤنی عمل شمار کرکے ایسے سماجی عناصر کو سرکوبی کرنی کی سرتھوڑ کوشش کی جائے گی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ علاقے کو جرائم پیشہ گروہ اور منفی سرگومیوں سے پاک کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور بلیدہ زامران کو انکے رحم و کرم پر چھوڑنا باعث شرمندگی ہے ایسے گھناؤنی عمل کی حوصلہ شکنی کرکے انکے سدباب کرنا بہت ضروری ہے۔

جرگے کے آخر میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے کوارڈینیٹر کلکشان سکول کے سربراہ عارف بلوچ اور کمیٹی کے چیرمین رھشون سکول کے ڈائریکٹر شاہ فیصل بلوچ اور دیگر ممبران مقرر کیئے گئے جوکہ اس واقع کی تحقیقات کرے گی اور سماج دشمن عناصر پر کھڑی نظر رکھنے کا بھی اعادہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا یہ معاملہ کسی ایک فرد یا ایک ادارے کا نہیں بلکہ یہ ہمارا معاشرتی اور مشترکہ مسئلہ ہے اگر اس کو سردخانے میں رکھ کر کوئی پیش رفت نہیں کی گئی تو ایسے عناصر کی حوصلہ افزائی ہوگی اور وہ مزید اپنے مذموم عناصر کو تقویت دینے کیلئے سرگرم ہونگے ہم سب کو ملکر سماج دشمن عناصر پر نظر رکھنے اور انکی سرکوبی کرنے اشد ضرورت ہے۔

جبکہ جرگہ میں ایف سی کمانڈنٹ کی شرکت سے بعض علاقائی لوگوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہاں تمام سیاسی پارٹیوں کا موقف ہے کہ امن و امان کی خرابی کا اصل ذمک دار یہی فورسز ہیں ۔

واضح رہے کہ رواں مہینے بلیدہ زامران میں تمام سیاسی اور مذہبی پارٹیوں کے دو مختلف احتجاجوں میں امن امان کی بگڑتی صورتحال کی ذمہ دار بھی ایف سی کو قرار دیا گیا۔