ٹی 20 ورلڈ کپ: اسکاٹ لینڈ نے دو مرتبہ بننے والی چیمپیئن کو شکست دے دی

237

اسکاٹ لینڈ کی ٹیم نے دو مرتبہ کی چیمپیئن ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 42رنز سے شکست دے دی۔

ہوبارٹ میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کوالیفائر کے گروپ بی کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

اسکاٹ لینڈ نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز کا مجموعی اسکور بورڈ پر سجایا، مُنسے نے 9 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 62 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کلم میک لوئیڈ نے 23 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے الزاری جوزف اور ہولڈر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 118 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی اور اسکاٹ لینڈ نے میچ میں 42 رنز سے کامیابی حاصل کر لی۔