بلوچ مسلح تنظیم یو بی اے نے کوہلو میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

635

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے سیٹلائیٹ فون کے زریعے نامعلوم مقام سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوے کہا کہ بمبور میں پاکستانی فورسز نے دوران آپریشن عام آبادیوں کو نشانہ بنایا،

مزار بلوچ نے مزید کہا کہ اس آپریشن میں کوہلو کے علاقے بمبور میں مقامی لوگوں کے عورتوں اور بچوں کو تشدْد کر کے اْنکے جونپڑی اور گھروں کو جلایا گیا۔ مال مویشی کی بڑی تعداد بھی پاکستانی فورس لوٹ کر اپنے ساتھ لے گیا۔

تاہم سرمچاروں کی حملوں میں پاکستانی فورس کو جانی نقصانات کی بڑی اطلاع ہے۔

ہلاک شْدہ اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کے زریعے کوہلو آرمی کے کیمپ لے جایا گیا بعد از پنجاب ہلاک اہلکاروں کی لاشوں کو منتقل کرنے کی اطلاع ہے۔