بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم افراد نے فوجی چوکی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
فوجی چوکی کو ضلع کیچ کے علاقے ناصرآباد میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق حملے میں فورسز کو نقصان کا سامنا رہا ہے تاہم اس کی تصدیق باضابطہ طریقے سے نہیں ہوسکی ہے۔
خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔