بلوچستان کے ضلع نصیرآباد میں غیرت کے نا م پر خاتون سمیت 2 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیاہے جبکہ ریل کی زد میںآ کر ایک بچہ جا ن کی با زی ہا ر گیا ہے ۔
حب میں ڈمپر گاڑی اوور لوڈنگ کے باعث الٹ گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع نصیرآباد میں پولیس تھانہ باباکوٹ کی حدود نوروتلا کے قریب مسلح شخص نے غیرت کے نام پر خاتون مسماۃ (س) اور اس کے مبینہ آشنا محمدشفیق کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرارہوگئے ۔
واقعہ کے بعدپولیس نے موقع پرپہنچ کر لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کیا اور بعدازاں لاشوں کوورثاء کے حوالے کردیاگیا
۔اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے ۔
علاوہ ازیں نصیر آباد ہی کے علاقے منگولی کے قریب ٹرین کی زدمیں آکر 5سالہ بچہ فدا حسین جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا ۔
دریں اثناء بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں پتھر سے اوور لوڈڈمپر ٹی ٹی سی روڈ پر الٹ گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔