یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ آج دوپہر کے وقت بلوچ سرمچاروں نے ضلع سبی کے علاقے تلی اور کر مووڈھ کے درمیانی چیک پوسٹ پر راکٹوں اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا ،جس سے 6 سیکورٹی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
مزار بلوچ نے مزید کہا کہ عوام کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ سیکورٹی اہلکاروں ،چیک پوسٹوں،سرکاری املاک و گاڑیوں سے دور رہنے کے ساتھ ٹرینوں میں سفر نہ کریں،سرمچار ان پر کبھی بھی حملہ کر سکتے ہیں،اس طرح کی کاروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔