زامران میں فوجی گاڑی کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

198

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے پگنزان میں فوجی گاڑی کو دھماکے سے نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کر لی۔

میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ کے علاقے زامران پگنزان میں فوجی قافلے کی ایک گاڑی کو ریمورٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا، جس سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا اور اس میں سوار تین اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کی آزادی تک قابض پاکستانی فوج پر حملے جاری رہیں گے۔