واشک میں نامعلوم مسلح افراد نے ایف سی قافلے پر حملہ کردیا ہے، حملے میں تین اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔
موصول ہونے والی تازہ تفصیلات کے مطابق حملہ واشک کے علاقے شنگر میں ہوا ہے اور مرنے والوں میں فوج کا لیفٹیننٹ کرنل عامر وقار شامل ہے، جبکہ پنجگور کے کمانڈنٹ ایف سی شاہ اللہ زخمی ہوا ہے۔
اسکے علاوہ ایک لانس نائک اور ایک سپائی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
اور زخمیوں میں حوالدار سعود اور سپاہی عطاالرحمن شامل ہیں۔