بلوچستان مختلف علاقوں سے 4 افراد لاپتہ

97

گوادر، تربت سمیت دیگر علاقوں سے مجموعی طور پر 4 افراد جبری طور پر لاپتہ

دی بلوچستان پوسٹ ویب مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں سے مجموعی طور پر چار افراد جبری طور لاپتہ کردیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تربت کے علاقے پیدارک سے مسلح افراد نے ہمراز ولد اللہ بخش اور گوادر سے رحمت ولد حاجی میار کو جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق رحمت ولد حاجی میار کو چند روز قبل بھی فورسز نے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا اور بعد مین انہیں رہا کردیا گیا۔

دریں اثناء ضلع آواران سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فورسز نے دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔ لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت دیدگ ولد علی اور شاہ داد ولد عظیم سکنہ بزدار گواش کے نام سے ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق دیدگ نامی شخص اس سے قبل بھی فورسز نو گرفتاری بعد لاپتہ کردیا تھا۔