بی ایل ایف نے تمپ میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

184

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سٹیلائیٹ فون کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہا کہ 4 مئی جمعہ کے روز سرمچاروں نے ضلع کیچ میں تمپ کے علاقے ملانٹ میں فوجی چوکی پر گرینیڈ لانچروں سے حملہ کیا۔

حملے میں دو فوجی اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ہمارے یہ  حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔