بلوچستان: مخلتف علاقوں میں پاکستانی فورسز اور تجارتی گاڑیوں پر حملے

90
فائل فوٹو

بلوچستان کے علاقوں میں پاکستانی فورسز کے قافلے اور تجارتی گاڑیوں کو نشانہ بنانے کے واقعات کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ضلع آواران کے گیشکور علاقے میں گزشتہ روز پاکستانی فورسز کے اہلکاروں کو اس وقت نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات ہیں جب وہ موٹر سائیکل پر سفر کر رہے تھے۔ مقامی ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک ہوئے، تاہم سرکاری حکام کی جانب سے ہلاکتوں کی باضابطہ تصدیق فوری طور پر سامنے نہیں آئی۔

دریں اثنا، گذشتہ شام تقریباً پانچ بجے سوراب گدر میں گرڈ اسٹیشن کے قریب مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی تین گاڑیوں پر مشتمل ایک قافلے کو نشانہ بنایا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصان اٹھانا پڑا، تاہم نقصانات کی تصدیق تاحال نہیں ہو سکی۔

تربت کے علاقے ناصرآباد میں تھانے کے سامنے مسلح افراد نے دو ٹریلر گاڑیوں کو فائرنگ کے بعد آگ لگا دی۔ مقامی ذرائع کے مطابق واقعے کے دوران ایک سیمنٹ سے لدی گاڑی بھی اپنے ساتھ لے جانے کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ اسی علاقے میں دو بوزر یا ٹینکر گاڑیوں کے ٹائروں کو فائرنگ کرکے نقصان پہنچایا گیا۔