کراچی: نوابزدہ جمیل اکبر بگٹی انتقال کر گئے

19

بلوچستان کے معروف سیاسی رہنما شہید نواب اکبر بگٹی کے فرزند نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی انتقال کر گئے ہیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق وہ کراچی کے نجی اسپتال NMC میں زیرِ علاج تھے جہاں آج حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث ان کا انتقال ہوا۔

خاندانی ذرائع نے بتایا کہ نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی کی طبیعت کچھ عرصے سے ناساز تھی اور انہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی کا تعلق بلوچستان کے بااثر بگٹی قبیلے سے تھا اور وہ مختلف مواقع پر بلوچ مسائل اور علاقائی معاملات پر اپنا مؤقف پیش کرتے رہے۔

ان کے انتقال کی خبر کے بعد سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔