بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے جیونی، پانوان میں فائرنگ کے ایک واقعے میں پاکستان کوسٹ گارڈ کے کم از کم دو اہلکار ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب کوسٹ گارڈ کے اہلکار علاقے میں موجود تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے گھات لگا کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
مقامی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اہلکار مبینہ طور پر علاقے میں بھتہ وصول کر رہے تھے جب ان پر حملہ کیا گیا۔ تاہم اس حوالے سے حکام کی جانب سے باضابطہ طور پر کوئی تصدیق یا تفصیلی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گوادر اور اس کے نواحی علاقوں میں اس سے قبل بھی پاکستانی فورسز پر حملوں کے واقعات پیش آتے رہے ہیں۔













































