پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو حراست بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کی تازہ لہر برقرار، کوئٹہ سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے عیسا نگری سے میڈیکل کے طالب علم بہرام واحد ولد عبدالواحد کو حراست بعد اپنے ہمراہ لے گئے۔
فورسز کے ہاتھوں حراست میں لئے جانے والا نوجوان بعد ازاں منظرعام پر نہیں آسکا ہے۔
بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا ہے رواں مہینے جبری گمشدگیوں کے مختلف واقعات بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آئے ہیں جہاں فورسز، سی ٹی ڈی اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں متعدد افراد جبری گمشدگی کا نشانہ بنے ہیں۔
کوئٹہ سے آج اور کل خاتون سمیت پانچ افراد جبری گمشدگی کا نشانہ بنے ہیں جبکہ گذشتہ روز کیچ سے دو افراد جبری گمشدگی کا نشانہ بنے جس کے ساتھ دو روز میں لاپتہ افراد کی تعداد سات ہوگئی ہے۔