زہری: فورسز ہاتھوں جبری گمشدگی کا واقعہ عوامی مزاحمت پر ناکام

227

بلوچستان کے ضلع خضدار میں جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے دھرنا جاری ہے دوسری جانب فورسز کی جانب سے مزید لوگوں کو جبری لاپتہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

زہری تراسانی میں رات کے تین بجے پاکستانی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے محمد سلیم ولد وڈیرہ رستم خان نامی شخص کو جبری لاپتہ کرنے کی کوشش کی، جب وہ اپنے مویشیوں کی دیکھ بھال کر رہا تھا۔

اہلخانہ کی جانب سے مزاحمت پر جبری گمشدکی کو ناکام بنا دیا گیا۔

اہلخانہ کے مطابق فورسز نے اس دوران خواتین اور دیگر افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا لیکن لوگوں نے محمد سلیم کو بچا لیا۔

لواحقین کو خدشہ ہے کہ دوبارہ فوج محمد سلیم کو جبری گمشدہ کر سکتی ہے ہم یہ واضح کرتے ہیں کہ اگر سلیم کو کچھ بھی ہوا تو اس کی ذمہ دار ریاست ہوگی۔

خیال رہے کہ خضدار کے تحصیل زہری گذشتہ دنوں میں پاکستانی فورسز نے 12 افراد کو حراست بعد جبری لاپتہ کردیا۔ جبری گمشدگی کے خلاف متاثرہ خاندانوں نے احتجاج کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں سڑکیں بند کر دیں اور لاپتہ افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔