کاہان: مسلح افراد کا فورسز پر حملہ ، جانی نقصان کی اطلاع

195

کاہان میں فورسز پر مسلح افراد کا حملہ ۔

حملے میں فورسز کو نقصان کی اطلاع ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے کاہان کے علاقے پیشی میں فورسز پر حملہ کردیا ۔

اطلاعات کے ممطابق گذشتہ شام  کاہان کے علاقے پیشی میں جب فورسز معمول کی گشت پر تھے تو نامعلوم مسلح افراد نے گھات لگا کر ان پر حملہ کیا ۔ حملے کے بعد فورسز اور مسلح افراد کے درمیان کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

دی بلوچستان پوسٹ کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق فورسز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں فورسز کو  جانی نقصان بھی اٹھانا پڑا ۔

تاہم ابھی تک  حملے کی ذمہ داری کسی بھی مسلح تنظیم نے حال قبول نہیں کی ہے ۔

 ا