افغانستان:کندهار میں طالبان کا حملہ پسپا:43 شدت پسند ہلاک

288

افغانستان کے جنوبی صوبے کندهار میں طالبان کا ایک بڑا حملہ پسپا کردیا گیا.

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے کندهار کے ضلع نشین میں طالبان نے گذشتہ رات چار اطراف سے حملہ کیا .

حملے کے بعد طالبان اور افغان فورسز میں شدید نوعیت کی جهڑپیں ہوئیں .

دریں اثنا طالبان کے بڑے اور منظم حملے کو اس وقت پسپا ہونا پڑا جب امریکی جیٹ طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے اندھا دهند بمباری شروع کی .

 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق افغان فورسز سے جھڑپ اور امریکی  طیاروں کی بمباری سے 43 طالبان شدت پسند ہلاک جبکہ 23 کے قریب زخمی ہوئیں ہیں .

اس حملے اور ہلاکتوں کے متعلق طالبان کی طرف سے کوئی بیان تاحال جاری نہیں ہوا ہے