کوئٹہ: کانگو وائرس کا مریض دم توڑ گیا

56

کوئٹہ کے فاطمہ جناح ہسپتال میں زیر علاج کانگو وائرس کا ایک اور مریض دم توڑ گیا اور رواں برس اس وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 14ہوگئی ۔

35سالہ علی محمد کوئٹہ کے فاطمہ جناح ہسپتا ل میں زیر علاج تھا جس کی حالت تشویشناک ہو گئی تھی اور اس نے دم توڑ دیا۔

رواں سال کانگو وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 14ہوگئی۔

فاطمہ جناح ہسپتا ل انتظامیہ کے مطابق کانگو وائرس میں مبتلا 2 مریضوں کو علاج کے لئے ہسپتا ل منتقل کیا گیا تھا جن میں 35 سالہ علی محمد اور 20 سالہ راز محمد تھے جن کا تعلق کوئٹہ سے ہے تاہم ان میں سے ایک مریض نے دم توڑا ہے۔