بلوچستان: بلیدہ اور قلات میں پاکستانی فورسز پر مسلح حملے

153

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میناز اور ضلع قلات کے شہر منگچر میں پاکستانی فورسز پر مسلح حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

بلیدہ کے علاقے میناز میں پاکستانی فورسز پر مسلح حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں نقصانات کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

دوسری جانب ضلع قلات کے شہر منگچر میں پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ سمیت متعدد فوجی چوکیوں پر بیک وقت حملوں کی اطلاعات ہیں۔

حملوں میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، جس کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

بعد ازاں سامنے آنے والی اطلاعات میں دعویٰ کیا گیا کہ منگچر حملے کے دوران بھاری ہتھیاروں کے علاوہ ڈرونز بھی استعمال کیے گئے اور فورسز کی مختلف پوزیشنز کو متعدد ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

حملوں میں ہلاکتوں کے خدشے کا اظہار کیا جارہا ہے، تاہم حکام نے ابھی تصدیق نہیں کی ہے ناہی حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔