مستونگ: پاکستانی فورسز کی شیلنگ سے مسجد اور مدرسہ متاثر

46

ضلع مستونگ کے علاقے کڈکوچہ، کنڈ عمرانی میں آج صبح تقریباً 6 بجے گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ کے نتیجے میں ایک مسجد اور مدرسے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق شیلنگ تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی، جس کے باعث مسجد اور مدرسے کی عمارت کو نقصان پہنچا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے دوران مسجد میں موجود متعدد قرآنِ پاک بھی متاثر ہوئے۔

علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا کہ شہری آبادی، مساجد اور مدارس کو ہر قسم کی کارروائی سے محفوظ رکھا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ عبادت گاہوں اور مذہبی مقامات کے تقدس کا ہر صورت احترام کیا جانا چاہیے۔

مسجد کے خطیب نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے علماءِ کرام سے اپیل کی کہ وہ مساجد اور مذہبی مقامات کے تحفظ کے لیے آواز بلند کریں۔ ان کے مطابق عبادت گاہوں اور قرآنِ پاک کے تقدس کا تحفظ معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔