نوشکی میں مسلح افراد نے مرکزی شاہراہ پر ناکہ بندی کے دوران دو گاڑیوں کو نذرآتش کردیا۔
نوشکی کے علاقے مل میں کوئٹہ تفتان مرکزی شاہراہ پر ایک بوزر سمیت دو گاڑیوں کو نذرآتش کردیا گیا ہے۔
مذکورہ شاہراہ پر آج یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل مستونگ کے علاقے شیخ واصل میں مسلح افراد نے بوزر سمیت سات گاڑیوں کو اپنی تحویل میں لیا تھا۔













































