سبی اور صحبت پور میں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی آر جی

122

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ شب سرمچاروں نے سبی کے علاقے لیمجی میں بجلی کی دو ٹاورز کو بارودی مواد نصب کر کے دھماکے سے تباہ کر دیا۔ دھماکے میں دو ٹاورز زمین بوس ہوگئے جبکہ دو ٹاورز کو شدید نقصان پہنچا۔

ترجمان نے کہاکہ دریں اثناء ہمارے سرمچاروں نے صحبت پور میں بسکٹ کے مقام پر قابض پاکستانی رینجرز کے چیک پوسٹ پر چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے حملہ کر کے رینجرز کو جانی اور مالی نقصان پہنچایا

مزید کہاکہ ہماری تنظیم بی آر جی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔