بلنگور اور سنی میں پاکستانی فوج کے کیمپوں پر حملے

221

بلوچستان کے علاقے بلنگور اور سنی میں پاکستانی فوج کو مسلح حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، حملوں میں فورسز اہلکاروں کو جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں۔

گذشتہ شب کیچ کے علاقے دشت، بلنگور میں مسلح افراد نے پاکستانی فوج کے کیمپ کے مرکزی دروازیں پر تعینات اہلکاروں کو حملے میں نشانہ بنایا۔

دریں اثناء کچھی کے سنی شہر میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ پر حملہ کیا جہاں متعدد دھماکوں کیساتھ شدید فائرنگ کی آواز سنی گئی۔

حکام نے تاحال مذکورہ حملوں کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔