کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ کے سے تین افراد موقع پر ہی ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔
ہلاک افراد کی شناخت ہارون ولد میر جمیل مینگل، غفور ولد وحید بخش اور نصیب اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ زخمیوں میں عبدالحفیظ اور میر جمیل شامل ہیں،سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق میر جمیل مینگل کی گاڑی پر عدالت میں پیشی سے واپسی پر حملہ کیا گیا جس میں خود جمیل مینگل زخمی ہو گئے، جب کہ ان کا بیٹا ہارون مینگل اور دو دیگر ہلاک ہوگئے۔
تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے،













































