مستونگ: انتظامیہ نے پکنک منانے پہ پابندی عائد کردی

115

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ضلعی انتظامیہ نے مختلف تفریحی مقامات پر پکنک منانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مستونگ کے گرد و نواح میں واقع پہاڑی علاقوں اور دیگر مقامات پر عوامی اجتماعات، بالخصوص پکنک سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں اور خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔