پنجگور: جبری لاپتہ دو افراد بازیاب

287

پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حراست بعد جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے دو افراد بازیاب ہوگئے-

‎بلوچستان کے ضلع پنجگور سے ڈیڈھ سال قبل پاکستانی فورسز کے ہاتھوں گرفتاری بعد ازاں لاپتہ ہونے والے دو افراد آج بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں-

بازیاب ہونے والے نوجوانوں کی شناخت عارف اور افضل کے ناموں سے ہوئی ہے-

‎خیال رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات کا نشانہ بننے والے چند افراد بازیاب ہوئے ہیں تو وہیں بلوچستان کے مختلف علاقوں سے مزید جبری گمشدگیوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئے ہیں۔

‎بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کی نشانہ بننے والے افراد کی بازیابی کے لئے کام کرنے والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مطابق آئے دن جبری گمشدگیوں کے میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جبکہ متعدد جبری لاپتہ افراد کو جعلی مقابلے میں قتل کردیا گیا ہے۔