گوادر: فدائین کی میتیں حوالے نہیں کی جارہی – لواحقین

1156

گذشتہ روز گوادر میں بی ایل اے مجید برگیڈ کے حملے میں مارے جانے والے فدائین کی لاشیں دفنانے کے لیے اپنے علاقوں میں لے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

گوادر میں دو دوز قبل جی پی اے کمپلیکس پر حملے میں مارے جانے والے 8 افراد کی میتیں آج صبح سے سول ہسپتال گوادر میں لائی گئی ہیں جن کے لواحقین میں شامل روزہ دار خواتین اور بزرگ صبح سے ہسپتال میں موجود ہیں مگر لاشیں ان کے حوالے نہیں کی جارہی ہے۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ صبح عدالت نے لاشیں لواحقین کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا اور تمام لاشیں سول ہسپتال میں لائی گئیں جن کے لیے ایمبولینسز کا اہتمام بھی کیا گیا لیکن صبح سے سی ٹی ڈی مختلف روڈے اٹکا کرکے لاشیں اپنے علاقوں میں دفنانے کے لیے لے جانے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ لاشوں پر برف پھگل رہے ہیں جب کہ ان کی حالت بھی خراب ہوتی جارہی ہے۔