کولواہ میں پاکستانی فوج پر حملے میں 2 اہلکار ہلاک کئے- بی ایل ایف

242

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گھرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کولواہ میں پاکستانی فوجی قافلے حملہ و 2 اہلکاروں کی ذمہ داری قبول کرلی۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے کولواہ مراستان شاہ باتل کے قریب پاکستان آرمی کے قافلے پر حملہ کرکے دو اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے 5 مارچ بروز منگل پاکستانی آرمی کے قافلے پر اس وقت حملہ کیا جب دس گاڑیوں پر مشتمل قافلہ بلور سے واپس شاہ باتل کی طرف آرہے تھے، سرمچاروں نے حکمت عملی کے تحت قافلے کے پچھلی گاڑی پر بھاری اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک ہوئے۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان ایک جنگ زدہ خطہ ہے جہاں پاکستانی آرمی اپنی تمام تر مشینری کو استعمال کرنے کے باوجود فتح کرنے میں ناکام ہے۔جبکہ بلوچ سرمچاروں کی وطن دوستی اور قومی کردار نے عوام کے دلوں کو مسخر کردیا ہے جس کی وجہ سے عوام کی بڑی تعداد بلوچ سرمچاروں کی حمایت کرتی ہے جس کی وجہ سے ریاست اپنی تمام قوت استعمال کرنے کے باوجود بلوچ سر زمین پر ناکام و نامراد ہے۔

بی ایل ایف ترجمان نے مزید کہا بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کو دہراتی ہے کہ عوامی حمایت سے بلوچ سرزمین کو پاکستان جیسے جابر ریاست سے نجات دلائینگے۔