پنجگور کے رہائشی پولیس اہلکار نے گوادر میں خودکشی کرلی

190

بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں پولیس اہلکار نے خودکشی کرلی ہے۔

خودکشی کرنے والے پولیس اہلکار کی شناخت پنجگور کے رہائشی حمل ولد خلیل کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق گبد چیک پوسٹ میں تعینات تھا جہاں انہوں نے خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ہے۔

لاش کو جیونی سے گوادر ہسپتال میں ضابطے کی کارروائی کے لیے منتقل کردیا گیا۔ تاہم خودکشی کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔