تربت: جبری لاپتہ نوجوان جمیل سی ٹی ڈی کے حوالے

395

تربت سے جبری لاپتہ جمیل محمد جان سکنہ الندور بلیدہ کو پاکستانی خفیہ اداروں نے سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔

مذکورہ نوجوان 9 نومبر 2023 کو اپنے ایک اور دوست شیران کیساتھ لاپتہ ہوئے تھے تاہم شیران بلوچ کو گذشتہ سال کے آخر میں رہا کردیا گیا تھا جبکہ جمیل محمدجان کو گذشتہ روز منظر عام پر لاکر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا گیا جہاں لواحقین سے انکے ساتھ ملاقات کرائی گئی۔

واضح رہے کہ سی ٹی ڈی نے بلوچستان میں اس سے پہلے کارروائیوں میں کئی افراد کے گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے تاہم بعد ازاں وہ پہلے سے لاپتہ افراد کے طور پر شناخت ہوچکے ہیں۔

علاوہ ازیں سی ٹی ڈی کی جانب کئی کاروائیاں جعلی قرار پائے ہیں جن میں پہلے لاپتہ افراد کو قتل کیا گیا۔

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چئرمین ماما قدیر بلوچ کا کہنا ہے کہ خفیہ ادارے سی ٹی ڈی کو ڈھال بناکر بے گناہ فرزندوں کواغواء و شہید کررہے ہیں۔

دریں اثناء گذشتہ سال 9 مارچ کو حب کے علاقے داروں ہوٹل کے قریب گھر پر چھاپے کے دوران پاکستانی فورسز نے کے ہاتھوں جبری لاپتہ جاوید ولد غلام قادر رہا ہوگیا۔