قلعہ سیف اللہ میں انتہائی مطلوب ابوحمزہ خراسانی مارا گیا – آئی ایس پی آر کا دعویٰ

664

پاکستانی فورسز کا بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں آپریشن میں انتہائی مطلوب ابو حمزہ خراسانی کو مارنے کا دعویٰ

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے دعویٰ کیا ہے کہ فورسز نے ہائی پروفائل شخص کی موجودگی کی اطلاع پر قلعہ سیف اللہ میں آپریشن کیا۔ شدید فائرنگ کے نتیجے میں عبدالشکور عرف نعمان عرف ابو حمزہ خراسانی ہلاک ہوگیا۔

آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا کہ ہلاک شخص 7 فروری کو قلعہ سیف اللہ اور پشین میں ہونے والے حالیہ بم دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ اور انتہائی مطلوب تھا۔