لاہور: منظور پشتین حراست کے خلاف احتجاج، پی ٹی ایم کارکنان گرفتار کرلیا

194

پولیس نے احتجاج کرنے والے پشتون تحفظ موؤمنٹ کے چئیرمین و کارکنان کو حراست میں لے لیا ہے-

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں پشتون رہنماء منظور پشتین کی گرفتاری و زیر حراست رکھنے کے خلاف پشتون تحفظ موؤمنٹ کی جانب سے احتجاجی کال پر پولیس نے لبرٹی چوک پہنچ کر مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے-

پی ٹی ایم لاہور کے مطابق پولیس نے پشتون تحفظ مومنٹ کے چیئرمین رحیم وزیر سمیت متعدد کارکنان کو حراست بعد تھانے منتقل کردیا ہے-

پشتون تحفظ مومنٹ کا کہنا ہے پنجاب پولیس نے منظور پشتین کے لئے احتجاج کرنے والے پرامن مظاہرین کو پہلے روکا پھر زبردستی احتجاج کو سبوتاژ کرنے کے لئے چیئرمین سمیت کارکنان کو گرفتار کرلیا-

پی ٹی ایم لاہور نے پنجاب پولیس سے کارکنان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر پی ٹی ایم شدید ردعمل کا مظاہرہ کریگی-