کوئٹہ: مبینہ پولیس مقابلہ، دو افراد جاں بحق، ایک زخمی

270

دارالحکومت کوئٹہ میں مبینہ پولیس مقابلہ میں ، دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر پولیس مقابلہ میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق مشرقی بائی پاس میں نامعلوم افراد نے ایگل اسکواڈ کے گشت پر مامور اہلکاروں پر فائرنگ کی، تاہم پولیس عملہ محفوظ رہا جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 مبینہ حملہ آور مارے گئے، ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں سی ٹی ڈی ، پولیس کی کاروائیوں کو مشکوک قرار دیا جاتا رہا ہے جبکہ کئی کاروائیاں میڈیا و متاثرہ لواحقین کے توسط جعلی قرار پائے ہیں تاہم حکومتی وزراء اور حکام ان کاروائیوں کا دفاع کرتے رہے ہیں۔