قاضی یاتگاری اکیڈمی کا نام تبدیل کرکے “مبارک قاضی اکیڈمی” رکھ دیا گیا

151

بائیس اکتوبر بروز اتوار کو معروف بلوچ ادیب و شاعر منیرمومن کی سربراہی میں مبارک قاضی اکیڈمی کے ذمہ داران، مبارک قاضی کے قریبی دوست اور بلوچ شعراء کی موجودگی میں ایک اہم نشست مبارک قاضی ہاؤس میں منعقد کیا گیا۔

باہمی اتفاق رائے سے قاضی یاتگاری اکیڈمی کا نام تبدیل کرکے “مبارک قاضی اکیڈمی” رکھا گیا۔ مبارک قاضی اکیڈمی، پسنی زیرو پوائنٹ پر مبارک قاضی کے مجسمے کی تیاری، مبارک قاضی میوزیم، انکے نئے کتابوں کی پبلشنگ اور دیگر معاملات پر صلاح و مشورے کیے گئے۔

اس دوران باہمی اتفاق رائے سے یہ بھی فیصلہ ہوا مبارک قاضی اکیڈمی کے مختلف موضوعات پر الگ الگ کمیٹیاں بنائی جائیں گی۔ ادبی تنظیم ازم آزمان پسنی کی جانب سے معروف شاعر مبارک قاضی کی یاد میں 28اکتوبر کو ایک ادبی پروگرام سے متعلق مشورہ کیا گیا۔

اجلاس میں مبارک قاضی کے گمنام اشعار سے متعلق ایک 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ جن میں بلوچ شاعر امجد رحیم، ارشاد پرواز ، اسحاق خاموش ، عارف عزیز ، عابد علیم شامل ہیں جو بلوچ موسیقاروں سے رابطہ کرکے گمنام (گاریں شعر) شعروں کو اکٹھا کرکے مبارک قاضی اکیڈمی کے حوالے کرینگے۔

بعدازاں معروف بلوچ ادیب و شاعر منیرمومن نے کہا کہ مبارک قاضی ایک قومی شاعر تھے۔ مرحوم مبارک قاضی ہربلوچ کیلئے قابل عزت و احترام رہیں گے۔

انہوں نے کہا اگر مبارک قاضی اکیڈمی یا دیگر معاملات پر کسی کو بھی اعتراضات ہیں وہ مبارک قاضی اکیڈمی کے ذمہ داران سے براہِ راست رابطہ کرسکتے ہیں۔