بساک کا پنجگور ڈگری کالج میں مبارک قاضی کی یاد میں تقریب کا انعقاد

158

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی پنجگور ڈگری کالج یونٹ کی جانب سے مبارک قاضی کی یاد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مبارک قاضی کی زندگی اور شاعری سمیت دیگر موضوعات پر بات کی گئی۔

پروگرام چار حصوں پر مشتمل تھا جس میں تقاریر، مشاعرہ، موسیقی اور کُتب میلہ شامل تھے۔

تقریب مبارک قاضی کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی سے شروع ہوا جس کے بعد مبارک قاضی کی زندگی ، شاعری، غزل اور مختلف پہلوؤں پر مصدق بلوچ ، پیرجان بلوچ ، گمشاد بلوچ اور ملا مراد نے تفصیلی گفتگو کی-

تقریب کا دوسرا حصہ مشاعرے پر مشتمل تھا جس میں طلباء نے مبارک قاضی کے اشعار پڑھے اور مبارک قاضی کے بلوچ وطن و قوم دوستی کے فکر و فلسفہ کو اجاگر کیا۔

تقریب میں بلوچستان کتاب کاروان کے نام سے کُتب میلے کا بھی انعقاد کیا گیا جہاں اسٹال پر بلوچستان، تاریخ، سیاست ، ادب اور سائنس کے مختلف موضوعات پر کتابیں رکھی گئی، کتب میلے میں تنظیم کے لٹریچر نوشت، گام اور بلوچ لٹریرسی کیمپئن کا کتابچہ بھی رکھا گیا تھا۔

کُتب میلے میں اساتذہ اور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے اپنے پسند کی موضوعات پر کتابیں خریدیں۔

تقریب کا آخری حصہ موسیقی پر مشتمل تھا جس میں نادر بلوچ، مسرور بلوچ اور کلیم اللہ بلوچ نے مبارک قاضی کے اشعار اپنے سریلی آواز میں گائے اور اپنے فن کا مظاہرہ کر کے تقریب کا اختتام کیا۔