دالبندین کی یونین سوران جدید دور میں بھی اسکول سے محروم ہے۔ اہل علاقہ

147
فائل فوٹو

دالبندین سوران یونین کلی محمد حسن کے رہائشیوں نے ایک بیان میں کہا کہ امان اللہ مندازئی مینگل، محمد رفیق مندازئی مینگل، عطاءاللہ مندازئی مینگل، خدانظر مندازئی مینگل، بختیار احمد مندازئی مینگل، حق نواز مندازئی مینگل نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے 2016ء سے ہم نے محکمہ تعلیم چاغی کے دفتر میں کئی دفعہ درخواست دی ہے کہ ہمارے رہائشیوں کے لئے اسکول کے لیے بلڈنگ کی اشد ضرورت ہے مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے ابھی تک ہماری درخواست بالا حکام تک نہیں پہنچی۔

انکا کہنا تھا کہ اس جدید دور میں ہم اسکول اور بلڈنگ سے محروم ہے اور سیاسی رہنماؤں کو بھی آگاہ کیا ہے اس کے باوجود کوئی بھی ہمارا مسئلہ حل نہیں کررہے ہیں حالانکہ شہر میں طلباءو طالبات ایک دن اسکول نہ جائے لوگ انگلیاں اٹھاتے ہے ہمارے بچے اور بچیاں سالوں سال اسکول کا نام بھی نہیں جانتے ہے اس قصور وار ہمارے حکمران ہے ہم صوبائی حکومت اور میر اعجاز خان سنجرانی سے مطالبہ کیا ہے ہمارے کلی کے رہائشیوں کو فورا بلڈنگ بمائے اسکول فراہم کی جائے تاکہ ہمارے ہونہار بچے و بچیاں اسکول پڑھ سکیں۔