زامران: پاکستانی فورسز کی پوسٹ پر حملہ

328

بلوچستان کے ضلع کیچ میں گذشتہ رات مسلح افراد نے ایک حملے میں پاکستانی فورسز کے پوسٹ کو نشانہ بنایا ہے، حملے کے نتیجے میں جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ یہ حملہ گذشتہ رات زامران میں سادیم کے مقام پر کیا گیا جہاں شدید فائرنگ و دھماکوں کی آواز بھی سنی گئی۔

ذرائع کے مطابق فورسز کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ حملے کے بعد فورسز کی بڑی نفری علاقے میں پہنچ گئی ہے، تاہم حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

رواں مہینے زامران کے علاقے لد میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا تھا مذکورہ حملے میں پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے دو اہلکاروں کی ہلاکت تصدیق کی تھی۔

مذکورہ حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی تاہم گذشتہ رات ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔