کیچ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص حراست بعد لاپتہ

227

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو جبری گمشدگی کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

جبری گمشدگی کے شکار ہونے والے شخص کی شناخت شکور ولد نور جان کے نام سے ہوئی ہے جو تمپ کے علاقے پل آباد کسانو کا رہائشی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فورسز نے 25 جون کو رات گئے گھر پر چھاپہ مارکر مذکورہ شخص کو حراست میں لیا جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔