خضدار: مسافر کوچ کی ٹکر سے دو خواتین جاں بحق

209
File Photo

ضلع خضدار کے تحصیل وڈھ کے علاقہ دراکھالہ میں آر سی ڈی روڈ پر کوچ نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر ماری دی۔

تصادم کے نتیجے میں دو خواتین موقع پر جاںبحق ہوگئیں اور ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال وڈھ منتقل کردیا گیا۔

انتظامیہ نے ضروری کاروائی کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کردیے۔

ٹرانسپوٹر کہتے ہیں کہ بلوچستان کی تمام نیشنل ہائی ویز پرآئے روز حادثات کی سب سے بڑی وجہ نیشنل ہائی ویز کی خستہ حالی ہیں۔

وہ کہتے ہیں کہ ان حادثات کے ذمہ دار وہ سابقہ اورحاضرسروس متعلقہ حکام ہیں جومعاملہ سے متعلق اپنے سے پہلے والوں کوموردالزام ٹھہرا کر خودچشم پوشی سے کام لیتے ہیں۔

تاہم خستہ حال سڑکوں کے علاوہ ڈرائیورز کی لاپرواہی بھی ان حادثات کا ایک اہم وجہ ہے ۔